لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کی صدر اور ایم این اے بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ چوہدری سرور جیسے شریف آدمی کا شریف برادران سے گزارا بہت مشکل تھا۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس دلانے والے کیساتھ ان کا سلوک کھل کر سامنے آگیا۔
چوہدری سرور کی پریس کانفرنس نواز حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس صوبے کاگورنر اپنی زمین مافیا سے واگزار نہ کراسکے وہاں عام آدمی کس حال میں زندگی بسر کررہے ہوں گے۔ بیلم حسنین نے کہا کہ اگر چوہدری سرور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں تو انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہیں گے۔