دولت، اقتدار اور علم قوم کی امانت ہوتے ہیں، سردار یعقوب

Sardar Muhammad Yaqoob Khan

Sardar Muhammad Yaqoob Khan

راولاکوٹ (جیوڈیسک) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ دولت اقتدار اور علم قوم کی امانت ہوتے ہیں جنہیں قوم کو واپس کرنا ہوتا ہے۔ دولت کی قدر اس وقت ہوتی ہے جب اسے قوم اور ملک پر خرچ کیا جائے۔ اقتدار اس وقت قابل قدر ہوتا ہے جس کے دوران لوگوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا آغاز ہو۔

وہ راولاکوٹ میں یونیورسٹی آف پونچھ میں سال کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر منظور حسین، ڈین ڈاکٹر کلیم عباسی، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد فرید اور یونیورسٹی کے پروفیسرز اور لیکچرار موجود تھے۔ سردار یعقوب خان نے کہا کہ پہلے اختتامی سال میں ہم سرخرو ہوئے ہیں۔