بھمبر کی خبریں 23/02/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) تحریک انصاف کی سونامی کی لہریں برنالہ پہنچ گئیں امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ عبدالمالک اعوان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے آئندہ حلقہ برنالہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑینگے تحریک انصاف میں شمولیت پر انکے حامیوں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق سونامی کی لہریں برنالہ میں بھی پہنچ گئیں امیدوار اسمبلی حلقہ 5 برنالہ عبدالمالک اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا شمولیت کا اعلان انہوں نے گذشتہ روز بنی گالا میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا عبدالمالک اعوان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد انکے حلقے میں حامیوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کارکنان اور حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکبادی دی جبکہ انکی رہائش گاہ پر حامیوں اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب رقص کیا عبدالمالک اعوان کے تحریک انصاف میں شمولیت سے حلقہ برنالہ کی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہو گئی ہے کئی اہم سیاسی و سماجی راہنمائوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر شہید کی دوسری برسی 28 فروری کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی برسی کی بڑی دعائیہ تقریب بنڈالہ سماہنی میں منعقد ہوئی دعائیہ تقریب میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات کے علاقہ عوام علاقہ اور عزیز و اقارب شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان تحریک انصاف کا مظفرآباد میں ہونے والا جلسہ تاریخی اور آزاد کشمیر میں نہ صرف تبدیلی کا آغاز ہو گا بلکہ مجاور اور رائیونڈ باقیات کے خاتمے کی نوید ثابت ہو گا بھمبر سے تحریک انصاف یوتھ کے سینکڑوں نوجوان مظفرآباد جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ بھمبر کے راہنما چوہدری اسامہ علی شوکت نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے نئی نسل کو اپنے حقوق حاصل کرنے، ظالمانہ اور جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے اور ملک میں امن اور رواداری نظام سیاست کا شعور دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر کی نئی نسل کی اکثریت عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ آزاد کشمیر کے جابرانہ، ظالمانہ ار موروثی سیاست کے خاتمے کا آغاز ثابت ہو گا مظفرآباد جلسہ میں بھمبر سے تحریک انصاف کے سینکڑوں نوجوان بھر پور شرکت کر کے آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر میں سڑکوں کا نظام حکومت بہتر بنائے سماہنی بھمبر روڈ کو منصوبہ نہایت طوالت اختیار کر چکا ہے آدھی سڑک پختہ ہوئی ہے باقی کی صورتحال بہت خراب ہے آئے روز ٹریفک بند رہتی ہے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قدم قدم پہ رکاوٹیں ہیں خطرناک موڑوں اور خطر ناک جگہوں کی درستگی کی ضرورت ہو انہوں نے کہا کہ سیکرٹری شاہرات بھمبر سماہنی روڈ کا سروے اور وزٹ کریں بنڈالہ روڈ سے چوکی تک سٹرک نہایت تباہ ہو چکی ہے گاڑیوں کا چلنا محال ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر جاتلاں روڈ نہایت تباہ حال ہے اسکی کارپٹینگ کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے لوگ نہایت اذیت سے گزر رہے ہیں یہ بھی مین روڈ ہے بھمبر تا بڑھنگ ٹول سٹرک کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے پنجاب والی سڑک ٹھیک ہے جبکہ آزاد کشمیر کی حدود والی سٹرک منہ چڑا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن و آزاد کشمیر میں بجلی کی شدید کمی اور بجلی ٹیرف نا قا بل برداشت ہو گیا ہے مو جو دہ غیر معمو لی حا لا ت میں غیر معمو لی حکمت عملی نا گزیز ہو چکی ہے محکمہ بر قیا ت کے اہلکار اپنے گھر وںمیں سو فیصد بجلی چوری کر رہے ہیں اور بجلی چو ری کرو انے میں بھی سو فیصد شامل ہیں آٹے نمک کے برا بر ایسے اہلکار ہیں جو بجلی چو ری کرو انے میں شا مل نہیں ہیں اگر بے لاگ تبصرہ کیا جا ئے تو بجلی چو ری میں پچا س فیصد سے زا ئد صا ر فین بھی ملو ث ہیں وہ طبقہ جو بجلی چو ری میں ملو ث نہیں ہے وہ معاشر ے کا کمزور طبقہ ہے جو اس قا بل ہی نہیں ہے کہ وہ بجلی چو ری کے خلا ف آواز بلند کر سکے کیو نکہ وہ حا لا ت سے دلبردا شتہ ہو کر بہتری کی امید ست ما یو س ہو چکے ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدرانجینئر خا لد پرو یز بٹ نے محکمہ بر قیا ت کے ستا ئے ہو ئے صا ر فین کے ایک وفد سے ملا قا ت میں کیاانہو ں نے کہا کہ پاکستا ن میں ٹیرف میں کمی ہوئی ہے اور آزاد کشمیر میں بھی ٹیرف میں کمی ہو ئی ہے لیکن یہا ں پر ریو نیو ڈپا ر ٹمنٹ بر قیا ت نے بھمبر شہر میں جا ری ہو نے بجلی کے بلو ں میں ریلیف نہ دیکر بھمبر کے شہر یو ں سے زیا دتی کی ہے اور یہ ریلیف بھی صرف ایک ما ہ کے بلو ں میں دیا گیا تھا اسی طر ح لو ڈ شیڈ نگ میں بھی اضا فہ کر دیا گیا انہو ں نے کہا کہ بد دیا نتی انتہا کو چھو رہی ہے بجلی کے بلو ں میں 50یو نٹ ،100یو نٹ ،300یو نٹ کے ریٹ الگ الگ ہیں لیکن اگر کسی صارف نے500یو نٹ بجلی خر چ کی ہے تو اسکو 300یو نٹ اور200یو نٹ کا بل بنا کر ہز ارو ں رو پیہ کا فراڈ صارف سے کر کے رقم بٹور لی جا تی ہے اور اس طر ح جو بجلی چو ری کی جا تی ہے اور کروا ئی جا تی ہے وہ وصو لی صا رفین سے بلو ں میں ہیرا پھیر ی کر کے وصو لی کی جا تی ہے آج آزاد کشمیر میں بجلی اہلکار اپنے گھرو ں میں سو فیصدبجلی چو ری کر رہے ہیں اس وقت پچا س فیصد سے زا ئد بجلی صارفین بجلی چو ری کے مکر وہ دھند ے میں ملوث ہیں اس لئے بہتر ی کی صورت سو فیصد بجلی چو ری کر نے کی صورت میںہے کیو نکہ اس طر ح جب بجلی سو فئصد چو ری ہو گی تو مجبوراٍ حکومت کو کو ئی نہ کو ئی حل نکالنا پڑ ے گا اس لئے احتجا ج کے لئے سڑ کو ں پر نکلنے کی بجا ئے محکمہ بر قیا ت کے اہلکا رو ں کے ساتھ ملکر بجلی چو ری کر نے کی حکمت عملی پر بجلی صا رفین کو سنجید گی سے سو چنا ہو گا یا پھر بجلی چو ری کی استطا عت جو بھی صا رف رکھتا ہو زبر دستی بجلی چو ری کر ے انہو ں نے کہا کہ جب معاشر ے میں بر ئے لو گو ں کی اکثر یت ہوجا ئے تو بہتر ی کی کوشش کر نے کے بجا ئے اکثر یت کے ساتھ شامل ہو جا نا چا ہئے تا کہ یہ ملک ایسٹ انڈ یا کمپنی کے حو الے کر تے وقت مذ احمت کے ہو سکے کیو نکہ آج کے حکمرا ن اسی مقو لے پر عمل در آمد کر رہے ہیں کہ یہ ملک غیر ملکی آقا ئو ں کے حوالے کر دیا جا ئے ما یوسی کے اس گھٹا ٹو پ اند ھیر ے میں امید کی کر ن کی امید ضرو ر رکھنی چا ہیے کیو نکہ ما یو سی کسی بھی بڑ ے حا دثے کا موجب بنتی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ ظلم ،ناانصا فی،جبر ،استحصا ل اور غلا می کے خلا ف جدو جہد جا ری رکھے ہو ئے ہے کیو نکہ اند ھیر ے کے بعد روشن سو یر ا ضرور ہو تا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) راجہ سہیل شمیم ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کا جنرل سیکرٹری بننا خوش آئند ہے موصوف اپنی خداداد صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بار اور بینج کے تعلقاط مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ وکلا کے مسائل کو بھی حل کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق پولیٹیکل سیکرٹری صدر ریاست راجہ فہیم اختر آف بڑھنگ نے راجہ سہیل شمیم ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کا جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر بھمبرکا تحصیل برنالہ میں کوٹ جمیل اور برنالہ شہر میں قائم مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کوالیفائیڈ پرسن اور ادوایات کے معیار کو چیک کیا جبکہ چند مشتبہ ادویات کے نمونہ جات برائے لیبارٹری تجزیہ کے طور پر بھی حاصل کر لیے متعدد میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر اقبال نے گذشتہ روز تحصیل برنالہ میں کوٹ جمیل اور برنالہ شہر کے اندر قائم مختلف میڈیکل سٹوروں پر جا کر چیکنگ کی میڈیکل سٹوروں پر کوالیفائیڈ پرسن اور ادویات کے معیار کو چیک کیا مختلف میڈیکل سٹوروں سے مشتبہ ادویات کے نمونہ جات حاصل کیے جنہیں بعد ازاں تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کر دیا اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ زائد المیعاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے سے گریز کریں اچھی اور رجسٹرڈ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات کی فروخت کو یقینی بنائیں نہ صرف اپنے منافع کیلئے غیر معیاری نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات فروخت کر کے مریضوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالیں اس موقع پر انہوں نے مختلف میڈیکل سٹورمالکان کو ادویات اور ڈرگ ایکٹ میں حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔