گورنمنٹ ایلمینٹری مڈل سکول رائے کلاں بنیادی سہولیات سے محروم
Posted on April 2, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: گورنمنٹ ایلمینٹری مڈل سکول رائے کلاں بنیادی سہولیات سے محروم، اساتذہ کی من مرضیاں بھی عروج پر، والدیت سے تلخ لہجے میں بات کرنا اور مرضی سے آنا جانا معمول بنا لیا،اہل علاقہ کی طرف سے فروغ تعلیم فنڈ میں خرد برد کا الزام، ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلمینٹری سکول رائے کلاں بنیادی سہولیات سے محروم ، ساتذہ فروغ تعلیم فنڈ خرچ کرنے کی بجائے خرد برد کر دیتے ہیں۔
سکول میں ٹاٹ نہ ہونے کی وجہ سے بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اہل علاقہ کے مطابق ماسٹر حافظ ارشاد اور عمران کا رویہ والدین سے انتہائی تلخ ہوتا ہے م شکایت کرنے والے افراد کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، والدین کی بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے مذکورہ اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com