حکومت آزاد کشمیر سپیشل افراد کیلئے ہر شعبہ زندگی میں کوٹہ مختص کرے، مبشر اقبال روحیلہ

Azad Kashmir

Azad Kashmir

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر سپیشل افراد کیلئے ہر شعبہ زندگی میں کوٹہ مختص کرے سینئر وزیر حکومت کی طرف سے بصارت سے محروم افراد کیلئے 20 پوسٹیں اور ساٹھ لاکھ روپے دینے کا اعلان خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار معذور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والے ڈسٹرکٹ فورم کے صدر چوہدری مبشر اقبال روحیلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں ان کا احساس محرومی ختم کرنا ہمارا فرض ہے۔

معذور افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کا کار آمد اور مفیدی شہری بنایا جا سکتا ہے معذور افراد کو بھی با عزت روز گار کے مواقع فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں ایڈجسٹ کیا جائے تمام شعبہ زندگی کے اندر معذور افراد کیلئے سپیشل کوٹہ مختص کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کی طرف سے بصارت سے محروم بچوں کیلئے 20 پوسٹیں اور 60 لاکھ روپے دینے کا اعلان خوش آئند ہے حکومت اسی طرح ہر محکمہ اور شعبہ کے اندر سپیشل افراد کیلئے خصوصی پیکج دینے کے ساتھ انکی مالی معاونت بھی کرے۔