حکومتی پابندی کے باعث گزشتہ مالی سال سونے کی درآمد نصف رہی

Gold

Gold

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے دوران سونے کی درآمد میں پچاس فیصد کمی ہوئی۔

اس دوران چار ہزار دو سو بائیس کلو گرام سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا۔

حکومت نے جنوری سے اپریل تک سونے کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کے باعث سونے کی درآمد میں کمی ہوئی۔