حکومت کا بینکوں سے گیارہ سو تیس ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے بینکوں سے گیارہ سو تیس ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ قرض نومبر سےجنوری کےدوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے لیا جائیگا۔

اسٹیٹ بینک نے تین سے دس سالہ مدت کے نو سو اسسی ارب روپے کے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز بینکوں کو فروخت کرنے کا ہدف رکھا ہے جبکہ تین سےبارہ ماہ کی مدت کے ایک سو پچاس ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بلز بھی بینکوں کو فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مذکرہ بانڈز اور ٹی بلز پندرہ نومبر سے پندرہ جنوری کے دوران فروخت کئے جائینگے۔ حکومت حاصل شدہ آمدنی سے پچھلے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارہ پورا کرے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی آئی بیز اور مارکیٹ ٹریژری بلز کی فروخت کا ہدف مقرر کر لیا گیا ہے۔