دبئی (جیوڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 480 ارب روپے کا قرض واپس کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دبئی میں پاکستان بزنس اور انویسٹمنٹ سیمینار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا
پاکستانی معیشت کی صورت حال اب بہتر ہے، جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد سے 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.50 فیصد تک اضافہ ہوا، بجٹ خسارہ 8.8 فیصد سے 8 فیصد تک لائے ہیں، اگلے سال بجٹ خسارہ 6.3 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔