حکومت نے آئندہ بجٹ میں ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے کی ٹھان لی

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کو دکانداروں سے سالانہ 50 ارب روپے تک ٹیکس آمدن ملنے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مالی سال 15-2014 کے لیے حکومت کا ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے کا اراد ہ ہے۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 15 لاکھ سے زائد دکانیں ہیں جن سے یہ ٹیکس ماہانہ بنیاد پر لیا جائے گا جو علاقے اور دکان کے رقبے کے اعتبار سے ایک ہزار روپے 7 ہزار 500 روپے تک ہو سکتا ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں ریٹیل سیکٹر کی جانب سے ٹیکس وصولی نہ ہونے کے برابر ہے ایف بی آر نظام میں بہتری لاکر اسے شعبے سے آمدن میں اضافہ کر سکتا ہے۔