لاہور : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور عوام کو روز نئے نئے ایشوز میں الجھا کر وقت گزار رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کو فی الفور پورا کرے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
لوڈشیڈنگ سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں تحریک انصاف کے پاس ہی عوام کے مسائل کا حل ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا نرخوں پرکوئی کنٹرول نہیں ہے حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے بھی قاصر ہے۔