اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22ء کے وفاقی بجٹ میں کپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3 فیصد کمی اور شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ٹریڈنگ پر بھی سہولت دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ فیوچر کموڈیٹی کانٹریکٹ کو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز زیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں الیکٹرونک وئیر ہاؤسنگ کی رسید پر بھی ٹریڈنگ کی اجازت دینے کا امکان ہے۔