حکومت اتنے کیس بنائے جتنے کل خود برداشت کر سکے، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اتنے کیس بنائے جتنے کل خود برداشت کر سکے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہمیشہ اپنی جدوجہد کےذریعے آئے، ہم نے جیلیں بھی کاٹیں ہیں لیکن مخالفین تو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیسز کا خود سامنا کروں گا اور عدالت بھی جاؤں گا لیکن حکومت اتنے کیس بنائے جتنے کل خود برداشت کر سکے۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے ٹریڈ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں آج یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیرتجارت امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور حکم پر عملدرآمد کے لیے ایف آئی اے کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔