لاہور (جیوڈیسک) حکومت کا مرکزی بنک سے قرض لینے کا سلسلہ برقرار ہے۔ فروری کے پہلے ہفتے میں مزید ایک سو چوہتر ارب روپے قرض لیا گیا۔
اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران شیڈول بنکوں کو تراسی ارب روپے قرضوں کی مد میں واپس لوٹائے گئے جس کے بعد رواں مالی سال کے دوران بنکنگ سیکٹر سے حاصل حکومتی قرضوں کا حجم پانچ سو چھہتر ارب روپے ہو گیا۔
پانچ سو تہتر ارب روپے اسٹیٹ بنک سے جبکہ تین ارب روپے شیڈول بنکوں سے قرض حاصل کیا گیا۔