اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چیئرمین نیب کیلئے ابھی تک کوئی نیا نام نہیں دیا، ان کا کہنا ہے کہ ابھی میں لندن میں ہوں، 18 ستمبر کو پاکستان واپس آوں گا۔
پاکستان آکر وزیر اعظم سے رابطہ کروں گا اور وزیر اعظم سے ملاقات کر کے چیئرمین نیب کا نام فائنل کرینگے، وزیر اعظم سے 19، 20 یا 21 ستمبر کو ملاقات متوقع ہے۔