حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستا بازار میں فروخت کیا جانے والا آٹا انتہائی ناقص
Posted on May 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستا بازار میں فروخت کیا جانے والا آٹا انتہائی ناقص، ریت ملا آتے کی روٹی کھانے سے لوگ بیمار پڑنے لگے۔ اطلاع کے باوجود ضلعی و مقامی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی۔
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے سستے بازاروں میں دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ مل انتظامیہ کو سبسڈی پر گندم فراہم کر کے سستے بازاروں میں 765 روپے کی قیمت پر آٹے کا تھیلا فراہم کرنے کا پابندکیا۔ لیکن با اثر اونر انتہائی غیر میعاری آٹا 780 روپے میں دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں۔ صفائی کے بغیر پسنے والا آٹا انتہائی ناقص اور غیر میعاری ہے۔ جس سے لوگوں میں پیٹ کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com