اگر حکومت نے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو ریونڈ مارچ ہو گا

Speech

Speech

لیہ +کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پانامہ پیپر ایکوائری اگر حکومت نے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو ریونڈ مارچ ہو گا۔

راجن پور کے کچے کی طرح لاہور کے پکے میں بھی چھوٹو گینگ موجود ہیں کاروائی کر کے پولیس ملازمین اور عوام کی زندگیون کا محفوظ بنایا جائے ان خیالات کا اظہار عون عباس بپی سابق جنرل سیکٹری PTIجنوبی پنجاب ،سابق ضلعی صدر یاسر عرفات نے گزشتہ روز سابق تحصیل صدر رانا محمد عثمان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا پانامہ پیپر کے انکشفات کے بعد میاں نواز شریف کے بچوں نے بھی اپنے آف شور کاروبار کی تصدیق کر دی ہے اس کے باوجود حکومت ماننے تیار نہیں ۔1993میں حسین نواز 14سا ل کابچہ کیسے 500ملین کا کاروبارکر سکتا ہے جبکہ میاں نواز شریف یہ کہ رہے ہیں کہ ہماری سات نسلوں سے کاروبار ہے جبکہ میاں شریف کے دیگر 5بھائیوں کے پاس اتنا کاروبار اور سرمایہ کیوں نہیں ہے اس کا جواب چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کینسر ہسپتال کے حوالے سے بھونڈے الزامات لگا کر بدنام کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاک فوج راجن پور میں چھوٹو گینگ کے افراد کو زندہ گرفتار کر کے اُن کے حکومت میں چھپے حماتیوں کا پتہ چلائے اس موقع پرباقر میلوانا، سابق صدر رانا محمد آصف ،مخدوم شہرون قریشی ،رانا نعمان ،رانا محمد سرفراز،چوہدری عرفان حنیف،ضریف خان،محسن بھٹی ،عبداستار بھٹی ،ناضم حسین بلوچ ودیگر موجود تھے۔