اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 31 مارچ 2016 تک 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظور دے دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ اس وقت ملک میں چینی کا 10 لاکھ ٹن سے زائد ذخیرا موجود ہے جبکہ پنجاب میں گنے کی امدادی قیمت 180 روپے برقرار رکھے جانے کے بعد شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال چینی کی کل پیداوار 50 لاکھ ٹن سے زائد رہے گی جبکہ چینی کی مقامی کھپت 43 لاکھ ٹن ہے۔