حکومت چولستان میں سہولتیں فرائم کر دے تو چولستان کی تاریخ بدل جائے گی

Abid Hamid Qureshi

Abid Hamid Qureshi

وائس آف چولستان فاؤنڈیشن : چولستان کو پرکشش خطہ بنانے، سیاحت کو فروغ دینے اور غربت ختم کرنے کیلئے اگر حکومت چولستان میں یہ سہولتیں فرائم کر دے تو چولستان کی تاریخ بدل جائے گی اور جو حکومت بھی اس منصوبے پر کام کریگی اس کاملک ہی نہیں دنیا کی تاریخ میں سنہری لفظوں سے نام لکھا جائے گا۔

(1) چولستان میں ایک ارب درخت لگانا۔
(2)دوا نٹرنیشنل طرزکے پارکوں کا قیام۔
(3) اہرام مصرماڈل سمیت مختلف طرزکی خوبصورتیں عمارتیں بنانا۔

(4)20سے 30 ماڈل گاؤں بنانا جس میں لسی،مکھن،دودھ،گھی ،ساگ،باجرے کی روٹی سمیت ہر چیز خالص ملے،مہمان خانے ،ہٹی،چبوترے،مکان مٹی سے لیپے ہوئے ہوں جو دلکش اورخالص دیہاتی طرز کے ہوں۔

(5)چولستان میں 29تاریخی قلعے ہیں ان کے علاوہ پرانی تاریخی عمارتی بھی ہیں جن میں سے کئی صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں اور کئی اپنی تباہی کے دھانے پرہیں اگر ان سب کو اصل حالت میں بحال کردیاجائے چولستان کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے۔

وائس آف چولستان فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کی پوری ٹیم چولستان میں ہربچے تک تعلیم، ہرمریض تک علاج،ہرپیاسے تک صاف پانی،ہر بھوکے تک کھانہ اور ہر چولستانی کی تعمیر،ترقی اورخوشحالی کے ہرپروجیکٹ کی تکمیل اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کریگی۔ چولستان کی ترقی پاکستان ترقی۔

سرپرست: عابد حمید قریشی
۔03004311155
۔03347020560
mail&twt voiceofcholistan@gmail.com .