حکومتی دعوے دھرے رہ گئے , مزید 44 شہریوں میں ڈینگی کی تصدیق , تعداد 1000 سے تجاوز

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کیلئے تمام تر اقدامات کی سخت ہدایات کے باوجود شہر و چھائونی میں ڈینگی نے پھر سر اٹھالیا مزید 44 شہریوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق کردی گئی، کارکردگی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ دودنوں میں شہر و چھائونی کے مختلف علاقوں سے مزید 55 شہریوں کو ڈینگی بخار کے شبہ میں لایا گیا

جن میں سے 44 شہریوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق کردی گئی ان میں ہولی فیملی میں 15سالہ احمد، 19سالہ عمر، 67سالہ اشرف، 55 سالہ خالد، 44 سالہ عسرہ،45سالہ مبشر، 45سالہ محمود، 50سالہ شکیلہ، 32سالہ شبنم، 32سالہ خیام، 24 سالہ ناہید، 45سالہ شوکت فیروز، 44سالہ رشید اقبال، 35سالہ رمضان، 15 سالہ سعد، 26سالہ ولید، 41سالہ رخسانہ، 33سالہ محمد انور، 18سالہ ساجدہ، 18 سالہ ہاجرہ، 2سالہ سعدانور، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں 48سالہ عبدالقدیر، 18سالہ نعمان،23سالہ الطاف، 42سالہ رمضان، 23سالہ سدرہ،18سالہ ذیشان، 76سالہ خورشید،55سالہ محمد اسحاق ، 18سالہ امینہ،32سالہ محمد حنیف،بے نظیر ہسپتال میں 40 سالہ قاسم رضا،31سالہ عبدالواحد، 55سالہ اورنگزیب، 13سالہ الیاس، 23سالہ جاوید، 16سالہ عمر، 50سالہ عابد، 19سالہ محمد شکیل، 47سالہ عامر، 12 سالہ شمس الماجد،25سالہ عمیراسلم، 65 سالہ امتیازبی بی اور 40 سالہ نوید کیانی میں ڈینگی بخارکی تصدیق کردی گئی

جس کے بعد اب تک ڈینگی بخارکے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جوگزشتہ سال کی نسبت 60 مریض زیادہ ہے اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے انسداد ڈینگی کیلئے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا شہری حلقوں کی طرف سے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکام اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کریں۔