حکومتی دعوے دھرے رہ گئے۔ آلو بدستور 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے

Potatoes

Potatoes

کروڑ لعل عیسن: حکومتی دعوے دھرے رہ گئے۔ آلو بدستور 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ بہت سے آڑھتیوں نے حکومت کی جانب سے آلو سستا کرنے اور کاروائی کے ڈر سے آلو کولڈ سٹور میں سٹاک کر دیا۔ اسی طرح دیگر اشیائے خوردونوش ، پیپسی ، کوک ، گورمے کی بھی مہنگے داموں فروخت جاری۔

سبزیاں ٹماٹر سستا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ آلو کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد حکومت پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آلو کی قیمتوں کو نیچے لانے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کیا اور باہر سے آلو درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے پر آلو بدستور 60 روپے کلو میں ہی فروخت ہو رہا ہے۔