کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) تمام تر حکومتی دعووں اور کوششوں کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت نیچے نہ آسکی۔
چینی کی قیمتیں کون کنٹرول کر رہا ہے؟ دام کیسے اور کب نیچے آئیں گے؟ عوام پریشانی میں مبتلا ہیں۔
حکومتی دعووں کے باوجود مختلف شہروں میں چینی اب بھی 140 سے 160 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں مقامی چینی غائب ہے لیکن کچھ دکانوں پر درآمدی چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت عمران خان اور ان کے وزراء کی نااہلی کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔