حکمران طبقہ عوام کیلئے جینے کی تمام راہیں مسدود کر رہا ہے۔ ایم آر پی

Petrol

Petrol

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گیس و بجلی کے بعد حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کو عوام کیلئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال’ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان راجپوت’ نائب صدر یونس سایانی ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز’ ذکیہ بیگم اور اقبال چاند و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے وسائل پر قابض استحصالی ٹولہ جلد سے جلد پورے پاکستان کے تمام وسائل ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔

جس کیلئے حکمران طبقہ عوام کیلئے جینے کی تمام راہیں مسدود کررہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے اور عوام کو تمام بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے کے ساتھ مہنگائی اور بیروزگاری کے عفریت کے سامنے ڈالا جارہا ہے تاکہ دہشتگردوں ‘ مافیاز ‘ جرائم پیشہ عناصر ‘ قاتلوں ‘ بھوک ‘ مفلسی ‘ بیماری ‘ حادثات ‘ گرمی ‘ لوڈ شیڈنگ ‘ کرپشن ‘ وڈیرہ شاہی ‘ بیورو کریسی ‘ جاگیرداروں اور حکمرانوں کے ظلم ‘ جبر ‘ استحصال اور ناانصافی سے بچ جانے والے عوام خودکشی پر مجبور ہوجائیں۔

حکمران اس ارض پاک کے تمام وسائل کے بلاشرکت غیرے مالک و مختار بن جائیں مگر ارض پاک کی حفاظت کے فریضے پر مامور افواج پاکستان ان عوام دشمنوں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہی ہیں اسلئے یہ سازشی عناصر فوج کے سابق سربراہ کو غداری کیس میں لٹکانے کے علاوہ فوج کیخلاف بھی سازشیں کررہے ہیں اسلئے اب ضروری ہوچکا ہے۔

فوج اپنے ادارے ‘ وقار اورسابق سربراہ کے ساتھ عوام کے تحفظ کیلئے بھی اپنا غیر روایتی کردار ادا کرے اور ملک و قوم کو ان عوام دشمنوں سے نجات دلائے۔