گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ میں گولڈن جوبلی کے حوالہ سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جھنگ : گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ میں گولڈن جوبلی کے حوالہ سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ اور مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشد اقبال تھے۔ تقریب کا افتتاح محترمہ راشدہ یعقوب نے کیک کاٹ کر کیا۔ تقریب میںادارہ ہذا سے فارغ التحصیل طالبات جو کہ اس وقت مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرراشدہ یعقوتب شیخ نے گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالہ سے ہونے والی افتتاحی تقریب پر کالج ہذا کی طالبات اور سٹاف کو تہنیت پیش کی اور امید ظاہر کی کہ طالبات اسیطرح کامیابیاں اور کامرانیاں حاصل کرکے نہ صرف اپنے ادارہ بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کرینگی۔

انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمان اعزازمحمد ارشد اقبال نے تقریب کو سراہا اور کالج کی طالبات اور پرنسپل کو گولڈن جوبلی کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی۔ سربراہ ادارہ پروفیسر رضیہ خالد رائے نے خطاب کرتے ہوئے بانی پرنسپل بیگم سریا سلیم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جن کی انتھک کوششوں سے ادارہ ہذا کا قیام عمل میں آیا۔