حکومت میں آکر ڈاکو راج ختم کریں گے ، نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاڑکان (جیوڈیسک)ہمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم کو پتا چل چکا ہے کہ کون پاکستان کا وفادار ہے اور کون چور ہے،ہم حکومت میں آکر ڈاکو راج ختم کریں گے،اب جو فیصلہ ہوگا پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے کر جائے گا، جوانوں کی تقدیر بدل دے گا۔لاڑکانہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سندھ میں 5سال کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آئی،اتنی محبت سے ووٹ دیا لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی،حدتو یہ ہے کہ 18محترمہ بینظیر کے قاتل آج تک نہیں پکڑے، اس سے بڑی کیا زیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلوں سے کراچی میں امن آئے گا،قوم کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں اس لیے مثبت تحریک جاری رہے گی،اگر زرداری نے یہاں کالج، یونیورسٹی بناتے تو آپ کے پاس ڈگریاں ہوتیں، ہم نوڈیرو کو موٹروے سے ملائیں گے۔نوازشریف کا کہناتھاکہ کراچی اور بلوچستان میں امن بحال کرنا ہے،کراچی میں بھتاخوری ، قتل و غارت ختم کرنا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ سندھ جاگ اٹھا ہے،جو قوم سے دھوکا کرتے ہیں وہ فیض نہیں پاتے،ہم نے دھوکا نہیں کیا، جو کہیں گے کر کے دکھائیں گے،سندھ کے ساتھ وفا کریں گے، کبھی دغا نہیں دیں گے، ڈاکو کئی قسم کے ہیں، سرکاری اورپرائیوٹ ڈاکو،سب کو ختم کریں گے،ہم آئیں گے تو کرپشن کو ختم کریں گے،زرداری نے عوام کے مسائل حل کیے ہوتے تومیں بھی ان کے ساتھ ہوتا۔