حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ ، فوج کو فرنٹ پر آنا چاہئے، میجر(ر)عامر

Government’s Negotiating Committee

Government’s Negotiating Committee

اکوڑہ خٹک (جیوڈیسک) طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔حکومتی کمیٹی طالبان کمیٹی سے الوداعی

ملاقات کے لیے اکوڑہ خٹک پہنچ گئی ہے جہاں دونوں کمیٹیوں میں اجلاس ایک بجے شروع ہو گا۔مذاکرات کے لئے نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی گئی جس میں حکومت اور فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی کے دو نمائندے عرفان صدیقی اور میجر ر عامر اکوڑہ خٹک پہنچ گئے ہیں جبکہ دو ارکان ابھی راستے میں ہیں۔ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اجلاس کے پیش نظر اکوڑہ خٹک میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے حکومتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر نے حکومتی کمیٹی کے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں آرمی آن بورڈ ہے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان میں افغان اور بھارتی مداخلت موجود ہے۔ واضح رہے کہ حکومتی کمیٹی کے ارکان کو مقتدر اداروں کی کمانڈ سے ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا جبکہ انہیں مناسب معلومات اور سہولیات بھی نہیں دی گئیں۔ گذشتہ اجلاس میں دو ممبرز نے خود کمیٹی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔