پشاور (جیوڈیسک) طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان براہ است مذاکرات کا دوسرا دور قبائلی علاقے میں ہوگا تاہم اب تک جگہ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے بحال ہوگا اور مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کو قریب لانے اور براہ راست ملاقات کے لئے رابطے جاری ہیں اس سلسلے میں آئندہ چند دن میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔
پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور بھی قبائلی علاقوں میں ہوگا تاہم اب تک جگہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن امید ہے کہ آئندہ 2 سے 3روز میں جگہ کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔