لاہور : چیر مین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ، چیف الیکشن کمیشن محمد صدیق ایڈووکیٹ، وائس چیرمین محمد مصطفی خالد ایڈووکیٹ، صدر ملک محمد انور ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ندیم حسین ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ بار میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بدامنی اورر لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے جبکہ حکمران اقتدار اور جمہوریت کی فکر سے آزاد نہیں ہو پا رہے۔
عوام کو مشکلات کی گھڑی میں اکیلا چھوڑ کر کوئی بھی حکمران اپنی حکومت قائم نہیں رکھ سکتا ۔لہٰذا بہتر یہی ہے کہ حکومت عام آدمی کی مشکلات کو حل کرنے میں سنجیدگی دیکھائے۔