حکومت ہماری شرائط مان لے، موٹر سائیکلوں کا کارخانہ ہم لگائیں گے: ہونڈا

Honda

Honda

ترکی (جیوڈیسک) جاپان کے مایہ ناز موٹر ساز ادارے “ہونڈا” نے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترک جاپان بزنس کونسل کے اجلاس کے دوران ہونڈا کے افسر اعلی ہائیدیتو یاما ساکی اور نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ادارے کی شرائط ترکی نے مان لیں تو وہ یہاں ایک موٹر سائیکلیں تیار کرنے کا کارخانہ لگا سکتا ہے۔

یاما ساکی نے کہا کہ 15 جولائی کے واقعات کے بعد ترکی میں سرمایہ کاری کے مواقع ماضی کی طرح موجود ہیں اور حالات سازگار ہیں اور جہاں تک ترکی کے جغرافیائی محل وقوع کا سوال ہے تو یہاں موٹر سائیکلوں کی منڈی کافی وسیع ہے۔