حکومت انتشار فکر کی آئینہ دار دیکھائی دیتی ہے، عابد حسین صدیقی

PPP

PPP

لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ایسے فیصلے نہ کرے جو واپس لینے پڑیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت انتشار فکرکی آئینہ دار دیکھائی دیتی ہے، کسی کو احتجاج سے نہ روکا جائے، جمہوری حکومت میںاپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا۔

حکومت اگر غلطیوں پر غلطیاں نہ کرتی تو آج اس کے لئے مشکلات پیدا نہ ہوتیں ،مسلم لیگ ن کسی دوسری جماعت سے مشاور ت نہیں کرتی اور تمام فیصلے خود کرتی ہے ،یہ فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق نہیں ہوتے اس لئے ایسے فیصلے واپس لینے پڑتے ہیں،ن لیگ کو پہلے بھی کئی بار سبکی کا سامنا کرنا پڑا ،غیر مقبول فیصلے کر کے حکومت خود کو کمزور کررہی ہے اور عوام کا اس سے اعتماداٹھ رہا ہے ،ہر طرف عوام مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس کی پالیسوں پر عدم اعتمادکررہے ہیں،جن مقاصد کے لئے عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے ہیں ،مسلم لیگ ن عوام کی رائے کا خیال رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔