حکومت کو آئین کے مطابق کام کرنے دیا جانا چاہئے: رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جموریت مستحکم ہے، 65 سال شازشوں سے زخم کھائے ہیں اب کوئی اور آپشن نہیں ہے، حکومت کو آئین کے مطابق کام کرنے دیا جانا چاہئے۔

فیصل آباد میں ٹریفک انجیئنر نگ پلانگ ایجنسی TEPA کا افتتاح کر تے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ادارے کی تشکیل بروقت ہے اور اس کی کامیابی کے لیے ہر طرح سے تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 7 میگا پروجیکٹس بھی جلد شروع کیے جائیں گے جس کے لیے پنجاب حکومت پلانگ کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشرف پر غداری کا مقدمہ، علامہ محمد طاہر القادری کا سرگرم ہونا اور عمران خان کا علامہ سے ملنا ان کو ایک ہی تناظر میں دیکھنا چاہئے جبکہ جمہوری حکومت کو عوام نے تسلیم کیا ہے حکومت کو آئیں کے مطابق کام کرنے دیا جانا چاہئے۔