کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے کے ستمبر تک کے عبوری اعداد وشمار کے مطابق سرکاری کارپوریشن کے ذمہ قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے ایک اعشاریہ تین فیصد پر پہنچ گیا۔
پی آئی اے کے قرض ایک سال میں ڈیڑھ ارب روپے اضافے سے سڑسٹھ ارب روپے پر پہنچ گئے۔ او جی ڈی سی ایل کے قرض دو ارب اسی کروڑ روپے پر پہنچ گئے۔ واپڈا کے قرض دو ارب ساٹھ کروڑ اضافے سے بیس ارب روپے ہوگئے۔ پاکستان سٹیل کے ذمہ قرض ڈھائی ارب روپے کمی سے چالیس ارب روپے پر آگئے۔