اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کی دلدل میں پھنس چکی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ 2006 میں کمپنی کے مالک تھے وہ آج اس کا نام تک نہیں بتا سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ ہماری جنگ ذاتی طور پر کسی کے خلاف نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس کے ذریعے مستقبل کیلئے کوئی لائحہ عمل طے ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادوں کے خطوط حکومت کیلئے نوح کی کشتی نہیں بلکہ کاغذ کی کشتی بن چکے ہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں قانون صرف غریب کو پکڑنے کیلئے ہے۔