اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل ملرز ضرورت دیکھتے ہوئے حکومت نے کپاس کی درآمدات پر عائد 9 فیصد ڈیوٹی ختم کر دی۔
ٹیکسٹائل مصنوعات کے برآمدی آرڈر کو پورا کرنے کی خاطر حکومت نے ٹیکسٹائل ملرز کے مطالبے پر کپاس کی درآمدات پر عائد 9 فیصد ڈیوٹی کو ختم کردیا ہے۔ ذرائع وزرت تجارت کے مطابق حکومت نے فیصلہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور اس کی زیادہ سے زیادہ برآمدات بڑھانے کے لئے کیا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 11 لاکھ ٹن تیار کی جاچکی ہیں جس میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 95 لاکھ 55 ہزار کاٹن بیلز اور ایکسپوٹرز نے 2 لاکھ 14 ہزار بیلز خریدی ہیں جبکہ 13 لاکھ 35 ہزار کاٹن بیلز اسٹاک میں موجود ہے۔ اس کے مقابلے میں ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے معیاری کپاس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔