حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ محمد شکیل

Lahore

Lahore

لاہور : مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیز کے رہنما ملک محمد شکیل نے کہاہے کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے مگر مخالفین حکومتی راہ میں روڑے اٹکانے سے باز نہیں آ رہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

عمران خان کہ وہ الزام تراشیاں بند کر دیں ،سب اختلافات بھلاکرمتحدہوجائیں اورعوام کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں،یہی وقت اندھیروںکو روشنیوں میںبدلنے کاہے،ہم سب کواجتماعی کاوشوں اورمشترکہ بصیرت کوبرو ئے کارلاتے ہوئے آگے بڑھناہے اورملک و قوم کی قسمت کو بدلنا ہے۔ ملک محمد شکیل نے کہا کہ سال 2018تک پنجاب میں شرح ترقی میں8فیصدتک اضافے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

صوبے کی معیشت کا حجم بڑھایا جائے گا۔40لاکھ معیاری روز گارکے نئے مواقع پیداکئے جائیںگے۔ صوبے میں 20لا کھ نوجوانوںکومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت دی جائیگی۔

پنجاب کی برآمدات میںہر سال15فیصداضافہ کیا جائیگاجبکہ 2018 تک پنجاب میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا ہدف17.5ارب ڈالر مقرر کیا گیاہے۔طے کردہ ترقیاتی حکمت عملی پرپوری طرح عملدرآمدکیاجائیگا۔