حکومت ملک کے گھمبیر مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خواجہ محمد اسلام

PML N JALSA

PML N JALSA

فیصل آباد : موجودہ حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے گھمبیر مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے 68 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چین کے ساتھ 46ارب ڈالرز کے معاہدے حکومت کا عظیم معرکہ ہے اقتصادی راہداری وسطی ایشیاء سے پاکستان اورچین کو ملائے گی انڈیا اورامریکہ ترقی و خوشحالی کے بدترین دشمن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے امیر شہر خواجہ محمد اسلام کی زیر صدارت ہونے والے جلسہ عام اور پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن کے حوالے مسلم لیگ کی انہوں نے جماعت کو کارپوریشن کے ہال تک محدود کر دیا جہاں 150 افراد بیٹھ سکتے ہیں مسلم لیگ سٹریٹ پاور ہے اپنی پرانی ٹیم کو فعال کیا خواجہ محمداسلام کو سمجھایا تھا کہ نسل چیک کئے بغیر اعتماد نہیں کرتے ۔20 افراد کے قتل پر پنجاب حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے پکڑے جانے والے ٹارگٹ کلرز ‘ پولیس اور ہر زبان پر ”رانا ثنا ء اللہ” قاتل ہے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر کے 20جوان بے دردی سے مروا دیئے اگلی لسٹ میںچوہدری عابد شیر علی ‘ ملک نواز ‘ میاں محمد طاہر جمیل اور میاں عرفان منان کے نام تھے

پکڑے جانے والے ٹارگٹ کلرز نے انکشافات کئے کہ رانا ثناء اللہ نے مارنے کا حکم دیا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ۔ رانا ثنا ء اللہ بیس نوجوانوں کا قاتل ہے۔ شریف برادران ایکشن لیں ورنہ ایک بندے کے جرائم کی سزا قوم بھگتے گی میڈیا 20 افراد کے قاتل کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کریں عوام کی طاقت سے رانا ثنا ء اللہ کا محاسبہ کرینگے خواجہ اسلام چلا ہوا کارتوس نہیں بلکہ وہ ایٹم بم ہے جو تمہاری بربادی کی بنیاد ہے خواجہ محمد اسلام کی وجہ سے مسلم لیگ کارپوریشن کے ہالوںسے نکل کر سڑکوں پرآگئی ہے خواجہ محمد اسلام ایک انمول ہیرا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا ساتھ نہ ہوتا تو خواجہ محمد لیاقت 20 ہزارووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوتے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اورجنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی’ خیبرپختونخواہ ‘ بلوچستان ‘ وزیرستان کی طرح فیصل آباد میں بھی فوری آپریشن کرکے 20 افراد کے قاتل کو ڈھونڈتے تاکہ مزید بے گناہ افرادموت کی وادی میں نہ جانے آج کے تاریخی جلسہ عام نے ثابت کر دیا کہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) اور خواجہ محمداسلام کے دیوانوں اورمتوالوں کا شہر ہے میزبان مرکزی تقریب امیرشہر خواجہ محمد اسلام نے کہا کہ آج ہزاروں کارکن مسلم لیگ (ن) کی پیٹھ پرچھرا گھونپنے والوں کیخلاف سڑکوں پر کفن باندھ کر نکل آئے ہیں اللہ کے بعد مجھے ٹکٹ دلوانے کا دعویدار بھول گیا کہ کون انگلی پکڑ کر لاہور لے کر گیا

مجھے امیرشہر کی بجائے فقیر شہر کہنے والا سن لے کہ میں واقعی کالی کملی والے ‘ سبز گبند والے’ داتا صاحب ‘ شہباز قلندر’ عبداللہ شاہ غازی’ سلطان باہو’ بابافرید’ نور شاہ ولی ‘ قائم سائیں ‘ لسوڑی شاہ کافقیر ہوں لیکن لٹیرا اور منافق نہیں بزرگوں نے کہا تھا کہ احسان کرتے وقت نسل ضرور دیکھنی چاہیے لاکھ کوشش کرو لاکھ جتن کرو ”اُگن والے اُگ پیندے نہیں سینا پاڑ کے پتھراں دا” تم جگنو نہ بجھا سکے ہم تو سورج ہیں چند شیطان نما انسانوں نے چوہدری شیر علی اور میرے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی تھیں۔جب احساس جاگا توآج پارٹی کو سٹریٹ پاور بنانے کیلئے باہر نکل پڑے ہزاروں ورکرز نے جلسے میں شرکت کرکے واضح پیغام دیا کہ سیاست حق سچ اور شرافت کی ہوگی

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف قوم کی امنگوں کے حقیقی ترجمان ہیں ان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے ممبر قومی اسمبلی رانا محمدافضل خاں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018 کا پاکستان بہتر پاکستا ن ہوگا میاں محمدنوازشریف کراچی’ فاٹا ‘ وزیرستان میںپاکستان اور معیشت کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں میاں نوازشریف نے وہ کام کر دکھائے جو کوئی جرنیل ‘ آمر نہیں کرسکے۔ عزم کریں کہ ہم محنت اور قربانی سے پاکستان کو آگے لیکر چلیں گے۔ ایم پی اے میاں محمد طاہر جمیل نے کہا کہ پروقار تقریب کے انعقاد پر میزبان خواجہ محمد اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

بابائے سیاست چوہدری شیرعلی اورامیر شہر خواجہ محمد اسلام 1997 ء کی طرح مسلم لیگ (ن) کو موثر اور فعال بنائیںگے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری رضا نصراللہ گھمن نے کہا تاریخی نے ثابت کر دیا کہ عوام کا پیار صرف اور صرف چوہدری شیر علی اورخواجہ اسلام کے ساتھ ہے کروڑوں روپے کی گھڑیاں تحفے میں لینے والا رانا ثناء اللہ منفی سیاست کرتا ہے مسلم لیگ کی مضبوطی کا نشان چوہدری شیرعلی اور خواجہ اسلام ہے۔ ایم پی اے رائو کاشف رحیم نے کہا کہ ارکان قومی و صوبائی سے بڑ ھ کر میاں محمدنواز شریف اور شہبازشریف کے دیوانوں کو سلام اور جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ہم نے ایسا گروپ تشکیل دے دیا ہے جس کی نظر میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنوں کی عزت اہمیت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس قرآن پاک لے کر کسی انتظامی افسر کے تبادلے کا نہیں کہا الزام لگانے والا سن لیں کہ میرا حلف تحصیل سمندری کا بدترین مخالف اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی دیں گے تمہارا حلف حلقہ کا ورکر نہیں دے گا ۔ مرکزی و صوبائی قیاد ت نے چوہدری شیرعلی اور خواجہ محمد اسلام کا ساتھ دینے پر سراہا کرپشن کی سنگل پائی ثابت ہو جائے سیاست چھوڑ دوں گا۔

مرکزی تقریب سے سابق میئرملک محمد اشرف ‘ صدر PP72 مسلم لیگ (ن) شیخ محمد اسلم سابق ایم این اے محمد اعجاز ورک’ چوہدری عمران شیرعلی ‘ سابق ایم این اے میاںامجد یٰسین ‘ حمداسلام خواجہ ‘ سابق ایم پی ایز سیدذیشان الٰہی شاہ ‘ رضیہ جوزف ‘ عامر جوئیل سہوترا’ مسز انجم صفدر ‘ کمال چغتائی ایڈووکیٹ’ ڈاکٹر غزالہ رانا ‘ چوہدری شفیق گجر ‘ سابق ناظم خواجہ محمد رضوان ‘ سابق ٹیسٹ ہولڈر PP69 ملک محمد اصغر ‘ حفیظ باوا’ رانا وارث حسین و دیگر شرکاء نے خطاب کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری اکرم خان نے انجام دیئے اور ہزاروں ورکرز اور قائدین کی آمد کا زبردست الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔دلفریب آتش بازی نے مرکزی تقریب کے ماحول کو گرما دیا۔ اس موقع پر کراسان خان ایڈووکیٹ ‘ چوہدری ارشد گجر’ ارشد ناز’ مل وحیدالحق ‘ مبشر گجر’ افضل پراچہ’ احساس گروپ’ سید علی بلال شاہ’ فیاض گوندل’ رانا عمران احمد خاں’ شفیق جیلانی ‘ ناصرہ بیگم ‘ طارق جاوید وڑائچ ‘ اکبر بھٹو ‘ نواز بٹ’ خواجہ عدنان عاشق ‘ میاں ذوالقرنین حیدری’ شیخ ناصر شاہین’ وائس چیئرمین پی ایچ اے اکبر غوری’ مبارک علی بٹ’ رانا محمود الحسن ‘ شیخ غلام رسول ‘شیخ محمد ارشد’ چوہدری حبیب گجر ‘ ملک شاہد رسول شاہی’آصف بٹ ‘ فیض گوندل’ احسن بٹ’وقاص وکی’ حاجی ہدایت علی انصاری’ طاہرزمان خان’ملک عدنان الحق’حکیم رزاق’ طاہر انصاری’ تسلیم جٹ سمیت مختلف یونین کونسلز کے سینکڑوں امیدواراور ہزاروں ورکرز بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان اوراسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔