مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت نے ملک کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ محمد اکمل
Posted on October 25, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت نے ملک کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے سمیت دیگر قومی مسائل کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے’ عوام آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوتے دیکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری سرافہ ایسوسی ایشن و کارکن مسلم لیگ ن محمد اکمل زرگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے منشو رکے مطابق انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی طور پر پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
وزیر اعظم پاکستان جلد توانائی بحران پر قابو پاکر ملک کو اندھیروں سے نکا ل کر روشنیوں میں تبدیل کر کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انتخابات کے دوران عو ام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے میاں نواز شریف اقتدار میں آنے کے بعد ان وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی تمام بحرانوں پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو جایئں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com