حکومت کا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ

Elections

Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں وزارت پارلیمانی امور نے قانون سازی کے لیے صوبوں کو خط لکھ دیے ہیں، پارلیمانی امور کی وزارت نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے رابطہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری قانون سازی کر کے حلقہ بندیوں کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

حکومت کی خواہش ہے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلیے تینوں صوبوں میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرا دیے جائیں۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔