کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) موجودہ حکومت ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے اور دہشتگردی نے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں ترقیاتی منازل طے کر رہا ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں اور غریب عوام کے خیر خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے۔
ملک میں توانائی کے بحران سے نکلنے کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہو چکا ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ حلقہ NA-181 میں بھی جلد ہی کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا۔
عوام صبر کا دامن تھام کر رکھیں انشاء اللہ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔