لاہور (جیوڈیسک) لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ترقی کی ضامن ہے ۔تمام ترقی یافتہ ممالک نے اسی راستے پر چلتے ہوئے دنیامیں اپنا لوہامنوایا۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بیرونی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے دوسرے ممالک کارخ کررہے ہیں۔ حکمرانوں کے نا عاقبت اندیش فیصلوں اور دھرنوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پیچیدہ حالات کوسلجھانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنامثبت کردار اداکریں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور نے ضلعی شوریٰ کے فیصلے کے مطابق پورے لاہور میں دعوتی وتبلیغی مہم کے سلسلہ میں 25سے زائد مقامات پر آج دعوتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کیمپوں کا دورانیہ صبح 9بجے سے رات 8بجے تک ہوگا۔ جماعت اسلامی لاہورکے کارکنان ڈور ٹو ڈور جاکردعوتی وفود کے ذریعے عوام الناس کو دعوت الی اﷲ کی طرف بلائیں گے۔