اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ کا ہنگامہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ میں فائنل راؤنڈ شروع ہونے کو ہے۔
دونوں فریقوں نے اپنے اپنے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
تاہم، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے فون پر رابطے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔