لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں سمال ہائیڈل منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کی خواہاں ہے۔
جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت داسو ڈیم پر جلد کام شروع کر رہی ہے۔پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائرکٹر راشد بن مسعودسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ توانائی، تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی اور سماجی ترقی کے دیگرشعبوں میں عالمی بینک کا تعاون خوش آئند ہے، سمال ہائیڈل پراجیکٹس کے حوالے سے عالمی بینک کے تعاون سے جامع میکانزم تیار کیا جائے گا۔
شہباز شریف کاکہناتھا کہ توانائی بحران کے حوالے سے بڑے ڈیمز بنانے کیلئے عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے، داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے عالمی بینک کے تعاون کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہیں، داسو ڈیم پر4 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔