کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایک ہفتے کے دوران حکومتی قرضوں کے حجم میں دو ارب روپے کی کمی ہوگئی۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق چودہ سے اکیس جون کے دوران حکومت نے کمرشل بینکوں سے چھیالیس ارب روپے قرض لیا جس کے بعد گزشتہ مالی سال میں بینکنگ سیکٹر سے حکومتی قرضوں کا حجم تیرہ سو دس ارب روپے ہوگیا۔
ایک ہفتے میں ملکی نجی شعبے نے بینکنگ سیکٹر کو دس ارب تراسی کروڑ روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے۔ بجٹ سپورٹ کیلئے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم گزشتہ مالی سال میں بارہ سو چورانوے ارب روپے ہو گیا۔