گورنمنٹ ڈگری کالج میں 21 نومبر کو ہونے والی تقریب اب 19 نومبر کو ہو گی

Laptop

Laptop

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالہ سے تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی، گورنمنٹ ڈگری کالج میں 21نومبر کو ہونے والی تقریب اب 19نومبر کو ہو گی۔

مسلم لیگ (ضیا) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی ا ے مورخہ19نومبر گورنمنٹ ڈگری کالج ہارون آباد میں پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے امتحان میٹرک 2013میں نمبروں کے میرٹ کی بنیاد پر طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

تقریب میں پرنسپل ،سٹاف سمیت طالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی تعلیمی بہتری کے سلسلہ میں ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی علاقہ میں متحرک کردار کے حوالہ سے لیپ ٹاپ کی جلد از جلد تقسیم اسی سلسلہ کی نمایاں کڑی ہے۔