راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
جمعرات کی شام آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حکومتی وفد نے آرمی چیف کو چھ اکتوبر کو چھپنے والی قومی سلامتی کے منافی خبر کے حوالے سے تحقیقات کی پیش رفت اور سفارشات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
آرمی چیف اور حکومتی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔