اوکاڑہ (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ ہم حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ پیر کو سابق صوبائی وزیراشرف سوہنا کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر تے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ شدید ترین تحفظات کے باوجود صرف سسٹم کے استحکام کیلیے دھاندلی کے نتائج کے ہوتے ہوئے۔
حلف اٹھایا مگر ایک سال کا عر صہ گزرنے کے باوجودحکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھرمیں جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو عوام میں غصے اور بے چینی کی نشان دہی کرتا ہے، پیپلز پارٹی ساری صورتحال کو بغور دیکھ رہی ہے۔ عوام جس دن حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے عوامی جماعت ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہو گی، حکومت اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ مڈٹرم الیکشن کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں ہو گا۔