بھیرہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اسوقت ملک افراتفری کا شکار جبکہ حکومت اور جمہو ریت دونوں خطرے میں ہیں۔
قانون نافذ کر نے والے ادارے امن قائم کر نے کی بجائے عوام پر لاٹھیاں اور گولیاں برسانے پر لگا دیئے گئے ہیں بھیرہ میں جو کچھ ہوا افسوسناک ہے جبکہ ڈکیتوں، چوروں کو وارداتوں میں کھلی چھٹی حاصل ہے اور ان تمام خرابیوں کے ذمہ دار موجودہ نا اہل حکمران ہیں۔ شریف برادران اپنے پائوں پر خود ہی کلہا ڑی ما ر رہے ہیں۔