اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے موجودہ سیاسی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کےنہیں جمہوریت اور آئین کے ساتھ ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاملات کا حل مزاکرات میں ہے لیکن حکومت نے بہت وقت ضائع کیا، انہوں نے کہا کہ حالات کا اس نہج پر پہنچنا حکومت کی نا اہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات ضرور کریں، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے ورنہ حالات گمبھیر ہوجائیں گے۔