کروڑ لعل عیسن کی خبریں 9/10/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت کی کوئی منزل ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا۔ دھوکہ دہی کی پالیسی جاری ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لاہور کے الیکشن میں حکومتی وسائل جھونک کر اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کی کوششیں ناکام ہونگی۔ الیکشن کمشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے۔ ان خیالات اظہار سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار بہاد احمد خان سیہڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومتی اعوانوں میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔ حکومتی کرپشن ، ظلم اور ناانصافی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت جھوٹے پیکج دے کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ عوام حکومتی چکمے میں نہیں آئیں گے۔ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع لیہ سوئپ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) لوگوں کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ کامیاب ہو کر پہلے سے بڑھ کر کام کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران امیدوار وارڈ نمبر 11 طارق محمود پہاڑ نے ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ کی بہت ساری برادریاں میرے ساتھ ہیں۔ اور انشاء اللہ عوام ووٹ کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل کروڑ کے چاروں ریٹرننگ افسران نے گزشتہ روز کروڑ کی 17 یونین کونسلز اور 2 میونسپل کمیٹیوں کیلئے چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرز کی درخواستوں پر جانچ پڑتال کی۔ اس دوران یونین کونسل 110 ، 306 ، کروڑ تھلجنڈی ، کروڑ اور فتح پور سٹی ک مختلف وارڈوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر تنویر یزدان ، منیر احمد نے ایک یونین کونسل کے تمام امیداروں کو اکھٹے بلا کر سماعت کیا۔ اور اعتراضات مانگے جبکہ میونسپل کمیٹی کے ریٹرننگ آفیسر ممتاز خان کلاچی نے وارڈ کے ایک ایک امیدوار کو بلا کر سماعت کیا۔ جس کے باعث دن بھر امیدواران دفتر کے باہر کھڑے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) وارڈ کی تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے۔ وارڈ نمبر ایک میں کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار وارڈ نمبر ایک ملک الطاف حسین جکھڑ نے اپنے ایک بیان میں کیال انہوں نے کہا کہ وارڈ کی مختلف برادریوں جن میں جکھڑ ، قریشی ، سید ، قہری ، سیہڑ ، لوہار ، اولکھ ، سودھا ، قصائی ، بھڈا اور جنجوعہ برادری کی حمایت حاصل ہے۔ کامیاب ہو کر وارڈ کی خدمت کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومتی سہارا لینے والوں کو بھاگنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملے گی۔ عمران خان کسانوں ، مزدوروں کی آواز ہے۔ ان خٰیالات کا اظہار ایم پی حاجی عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میونسپل کمیٹی کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم خصوصاً نوجوان عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ اور حکومتی دھاندلی ، کرپشن کے خلاف سراپائے احتجاج ہے۔ لاہور کے حلقہ NA-122 میں اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور کروڑوں روپے کے ٹی طی پر اشتہارات ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ جس کا الیکشن کمشن فی الفور نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائے۔ اس موقع پر چوہدری ضیاء الحسن گجر امیدوار چیئر میں یونین کونسل تھلجنڈی ، ملک ابرار حسین بھمب امیدوارو وائس چیئرمین ، طارق محمود پہاڑ ، انتظار حسین قریشی ، ملک ثناء اللہ ، میاں بکھو ، حاجی اللہ نواز ، افتخار خان نیازی ، عنایت اللہ ، فیض چیمہ ، چوہدری یوسف سمیت دیگر موجود تھے۔