مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کے تحفے عوام کی دہلیز پر پہنچا رہی ہے۔ حاجی ہدایت علی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : ن لیگ عوام کی طاقت اور اعتماد کا نام ہے مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کے تحفے عوام کی دہلیز پر پہنچا رہی ہے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کیساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔

شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی حکومت کی پہچان ہے اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی لہر آئیگی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر شپ کے امیدوار حاجی ہدایت علی انصاری نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہونے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار ملک میں آرہے ہیں جو پاکستان کی بڑی فتح ہے اور آنیوالے دنوں میں توانائی بحران پر قابو پانے کیساتھ ساتھ ملک اقتصادی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف قسم کے فنڈز آرہے ہیں جس سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہونگی اور فیصل آباد کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔