حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے پرعزم ہے، واپسی کیلئے یورو کنونشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان
Posted on August 29, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد: پاکستان نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں شام کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، کوئی بھی کارروائی اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد کی جائے، شام کی سا لمیت اور خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔
حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے پرعزم ہے واپسی کیلئے یورو کنونشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ایل او سی کی خلاف ورزی سے بھارت سے تعلقات متاثر ہوں گے، بھارت سے ٹریک ٹو سفارت کاری کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف کوئی بھی کارروائی اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر افسوس ہے، شام کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ایل او سی کی خلاف ورزی سے بھارت سے تعلقات متاثر ہوں گے، بھارت سے ٹریک ٹو سفارت کاری کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی کیلئے پرعزم ہے۔
واپسی کیلئے یورو کنونشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مکمل تعاون کریگا۔